ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں مغربی ڈگری ہولڈر  حلقہ انتخابات : کانگریس کی جانب سے انتخابی مہم کی شروعات

بھٹکل میں مغربی ڈگری ہولڈر  حلقہ انتخابات : کانگریس کی جانب سے انتخابی مہم کی شروعات

Wed, 08 Jan 2020 20:49:07    S.O. News Service

بھٹکل:8؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)مغربی ڈگری ہولڈر حلقہ کے لئے کانگریس نے  انتخابی تشہیر ی مہم کا آغاز کیا ہے۔ کانگریس ضلع صدر بھیمنانائک نے بدھ کو کانگریس دفتر میں دیا سلائی کے ذریعے تشہیری مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ضلع کے سبھی تعلقہ جات میں کانگریس لیڈران آر وی دیش پانڈے کی نگرانی میں تشہیری مہم چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ڈگری ہولڈر حلقہ کانگریس کا مضبوط قلعہ ہے، مگر گذشتہ انتخابات میں  زیادہ ووٹروں کے رجسٹریشن نہکرنے کی وجہ سے ہمیں  ناکامی ہوئی تھی، مگر  اس مرتبہ کانگریس کی جیت یقینی ہے۔

مغربی حلقہ کے کانگریس امیدوار کبیرپا نے کہاکہ میں ہمیشہ اساتذہ کے حق میں جدوجہد کرتارہاہوں، اترکنڑا ، گدگ، ہاویری سمیت مغربی حلقہ میں 62ہزار ڈگری ووٹرس ہیں، اور ہم لوگ اسکولوں، کالجوں وغیرہ میں پہنچ کر اشہاری مہم چلائیں گے ۔ مزید کہا کہ  ہمیں یقین ہے کہ ہماری جیت ہوگی۔ ضلع کانگریس لیڈر ایس کے بھاگوت، بھٹکل بلاک کانگریس صدر سنتوش نائک، راما موگیر، ایف کے موگیر، عبدالعظیم امباری وغیرہ موجود تھے۔


Share: